کولمبو (نیٹ نیوز) کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا نے 3 وکٹوں پر 262 رنز بنا لئے۔ سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ کولمبو میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پراناوتانا اور دلشان نے ٹیم کو 34 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ پرانا وتانا، ویٹوری کی بال پر ٹیلر کے ہاتھوں جکڑے گئے۔ انہوں نے 19 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔ میزبان ٹیم کو دوسرا نقصان 75 رنز کے ٹوٹل پر اٹھانا پڑا۔ دلشان کی 29 رنز کی اننگز کا خاتمہ آئن اوبرائن نے کیا۔ کپتان سنگاکارا نے جے وردھنے کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالا دیا۔ 115 کے مجموعے پر 50 رنز بنانے والے سنگاکارا کو ویٹوری نے شکار بنا لای۔ اس موقع پر سمارویرا نے جے وردھنے کا بھرپور ساتھ دیا اور ٹیم کا مجموعہ 262 رنز تک پہنچا دیا۔ جے وردھنے 79 اور سمارویرا 78 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024