سری لنکا اے نے چوتھے ون ڈے میں پاکستان اے کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

27 اگست 2009
کولمبو (نیٹ نیوز) سری لنکا اے نے پاکستان اے کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔ کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 105 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ اوپنر عمر امین 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان اے کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 46ویں اوور میں 214 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اظہر علی نے 69 اور فیصل اقبال نے ناٹ آؤٹ 39 رنز سکور کئے۔ مالنگا بندارا نے 4 اور پشپاکمارا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سری لنکا اے نے مطلوبہ ہدف 47ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ لاہیرو تھیریما نے ناٹ آؤٹ 40 اور فرویز ماہروف نے 39 رنز سکور کئے۔ عبدالرحمن نے 2 اور فہد مسعود نے ایک وکٹ حاصل کی۔