انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ : پریکٹس میچ میں وقت نیوز نے جیو کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

27 اگست 2009
لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کپ 2009ء کی تیاریوں کے حوالے سے کھیلے گئے پریکٹس میچ میں وقت نیوز کی ٹیم نے جیو نیوز کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔ جیو نیوز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز بنائے۔ وقت نیوز کی طرف سے محسن علی خان نے 2 اور حسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں وقت نیوز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ حسن علی نے 40 اور محمد نور مصطفیٰ نے 20 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔