پاکستان میں سوزوکی سوئفٹ اچانک مہنگی ہوگئی

Apr 27, 2025 | 15:49

پاکستان  میں سوزوکی موٹر کمپنی نے سوزوکی سوئفٹ GL MT کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ کر دیا۔ پاکستان میں سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی معروف ہچ بیک گاڑی سوزوکی سوئفٹ GL MT کی قیمت میں 80 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافے کے بعد گاڑی کی قیمت 43 لاکھ 36 ہزار روپے سے بڑھ کر 44 لاکھ 16 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ یہ نئی قیمت 26 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی سوئفٹ GL MT پاکستان میں سوزوکی کی مقبول گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ تاہم، قیمت میں اس اضافے کا اثر مارکیٹ کی مسابقت پر پڑ سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب گاڑیوں کی قیمتوں میں عمومی اضافہ اور خراب معاشی حالات کے باعث خریداروں کی تعداد میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس سے پہلے سوزوکی موٹرز پاکستان نے فروری 2025 میں اپنی سب سے چھوٹی گاڑی سوزوکی آلٹو کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا اضافہ کیا تھا، جس کی وجہ کمپنی نے نئی خصوصیات کا تعارف بتایا تھا تاکہ ڈرائیونگ کا تجربہ بہتر بنایا جا سکے اور حفاظتی معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ قیمت میں اضافے کے بعد سوزوکی نے آلٹو کا اپ گریڈ ورژن بھی متعارف کرایا ہے، اور اس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ سوئفٹ میں بھی بڑی تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔ 

مزیدخبریں