گوجرخان میں بھی تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مکمل طور بند رہے

Apr 27, 2025

  گوجرخان(نامہ نگار)مرکزی تنظیم تاجراں پاکستا ن اورآل پاکستان مرکزی انجمن تاجران کی  اپیل پر غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے  ملک گیر شٹر ڈان ہڑتال کی کال پر گوجرخان میں بھی تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مکمل طور بند رہے ۔ حتی کہ ریڑھی بانوں ، ٹہیوں والوں نے بھی  ہڑتال کی کامیابی میں  اپنا کردار ادا کیا ۔ بار ایسوسی ایشن گوجرخان نے بھی  ہڑتال کی جبکہ  آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن گوجرخان کے اعلان پر  پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بھی  چھٹی کی گئی  ۔ مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے صدر راجہ محمد جواد نے  شہر کی  تمام  ذیلی بازاروں کی تنظیموں کے عہدیداروں کے ہمراہ  دن  بھر  تمام بازاروں  مارکیٹوں کا  دورہ کیا۔  مرکزی بازاروں کے علاوہ  گلی محلوں  تک کی  دکانیں بند تھیں۔ راجہ محمد جواد نے اپنی ٹیم کی  شاندار  کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج گوجرخان کے  تاجروں نے مثالی  اتحاد کا مظاہرہ کر کے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے  اپنے کاروبار بند  کئے۔ گوجرخان میں  میڈیکل  سٹور  پولٹری گوشت  سبزی فروٹ کریانہ  ہوٹل بیکری اور  دیگر تمام  دکانوں کا مکمل شٹرڈان رہا  ۔ راجہ محمد جواد نے  ذیلی بازاروں کی تنظیموں کے عہدیداروں  کی طرف سے  بھرپور انداز میں ساتھ دینے پر  شکریہ ادا کیا۔ شام مغرب کے بعد مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے گوجرخان میں ایک تاجروں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان بھر کے تاجروں نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں اور قبلہ اول کے تحفظ کے لیے یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا ہے ۔کاشف چوہدری  نے بتایا کہ انہوں نے ذاتی طور پر لاہور، مال روڈ، شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ مارکیٹ، اکبری منڈی، عابد مارکیٹ، اور بعدازاں گوجرانوالہ، وزیرآباد، گجرات، لالہ موسی، کھاریاں اور جہلم کا دورہ کیا، اور تمام مقامات پر ہڑتال کی کامیابی اور تاجروں کے جوش و جذبے کا مشاہدہ کیا۔ خطاب کے اختتام پرکاشف چوہدری نیمرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے صدر  راجہ جواد اور  انکی  پوری  ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ملک گیر ہڑتال کے لیے شب و روز محنت کی اور تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔تاجر  برادری  کے کہا کہ یہودیوں کی مصنوعات کا  بائیکاٹ کرنے کا د کرتے ہیں۔

مزیدخبریں