انسداد پو لیو مہم ،صوبہ بھر میں 1کروڑ 71 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جاچکے ،عدیل تصور

Apr 27, 2025

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)انسداد پو لیو مہم کے دوران اب تک صوبہ بھر میں 1 کروڑ 71 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے،لاہور میں 14 لاکھ سے زائد،راولپنڈی میں 6 لاکھ، 49 ہزار سے زائد اورملتان میں 7 لاکھ، 71 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے،سرکاری محکمے مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنا رہے ہیں، انسداد پولیو پروگرام سربرا ہ عدیل تصور کا کہنا تھا کہ ہر صورت مہم کا ٹارگٹ حاصل کیا جائے گا،ویکسین سے محروم بچوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے، بچوں کو نزدیکی مرکز صحت، ہسپتال سے قطرے پلوائے جا سکتے ہیں،پولیو وائرس کی افزائش کے لئے موزوں موسم کا آغاز ہو چکا ہے،ہائی سیزن سے پہلے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کا ہدف ہے، عدیل تصور کا کہنا تھا کہ وائرس کی افزائش کو قطرے پلانے سے روکا جا سکتا ہے،2025 میں پولیو وائرس کی افزائش کو رکا جائے گا۔

مزیدخبریں