حضرت ابو طالب کی خدمات تاریخ اسلام کا روشن باب ہیں، علامہ عبدالحسن سرحدی

Apr 27, 2025

 راولپنڈی( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی نائب علامہ عبدالحسن سرحدی نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ اور سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغاسیدحسین مقدسی کی خصوصی ہدایت پر 29شوال کو مربی رسول ؓکفیل نبوت ؓحضرت ابوطالب  کے ولادت پرنور کی مناسبت سے یوم نگہبان رسالتؓ اور یکم ذویقعدکو  حضرت فاطمہ معصومہ قم بنت حضرت امام موسی کاظم  کی ولادت پرنوریوم عظمت نسواں  منانے کااعلان کیاہے۔ ہیڈکوارٹرمکتب تشیع سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے اہل اسلام سے اپیل کی کہ وہ یوم نگہبان رسالت کی دعائیہ محافل میلاد میں سیرت ابو طالب و پاکیزہ صحابہ کبار  پر عمل پیرا ہوتے ہوئے فخر موجودات حضرت محمد مصطفی ؓ اور حضرت فاطمہ زہرا کے وسیلے سے کشمیر و فلسطین کی آزادی، عالم اسلام کے اتحاد، مصائب وآلام کے خاتمے کیلئے دست دعا بلند کریں اور عساکر پاکستان سے اظہاریکجہتی کیا جائے۔  انہوں نے کہا کہ آج شیطانی قوتوں کی جانب سے دین و شریعت پر چومکھی حملے جاری ہیں ۔

مزیدخبریں