اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نمائندہ خصوصی)پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدوں پر دستخط کے موقع پرپاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن سعید اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین زیک ویٹکوف کے درمیان گفتگو ہوئی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے پاکستان میں کرپٹو سے متعلق بہت مواقع موجود ہیں عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے بہت کم وقت میں کرپٹو سے متعلق پیشرفت کی ہے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں بلال بن ثاقب نے کہا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں شریک چیئرمین ورلڈ لبرٹی فنانشل زیک ویٹکوف نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے ۔
پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدوں پر دستخط
Apr 27, 2025