پیپلز پارٹی فلسطینیوں کشمیریوں کی آواز کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کریگی:سابق گورنر پنجاب 

Apr 27, 2025

لاہور(نامہ نگار)سابق گورنر پنجاب،صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محموداور مخدوم سید عثمان محمود سے مخدوم ہاؤس میں ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی بہاولپور جاوید ڈھلواں،صدر تحصیل صادق آباد چوہدری فاروق گجر،رانا محمد وسیم سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی، داخلی، خارجی، اقتصادی اور دفاعی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے حالیہ عالمی حالات خصوصاً مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں جاری مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔پیپلز پارٹی رہنماؤں نے کہا بھارت کی جانب سے مسلسل جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے، ریاستی دہشت گردی، اور خطے میں امن سبوتاژ کرنے کی سازشوں کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مزیدخبریں