34 انتظامی کمیٹیاں تشکیل، لاہور ہائیکورٹ کے   28 ججز مختلف اضلاع کے انسپکشن جج تعینات  

Apr 27, 2025

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے 28 ججوںکو مختلف اضلاع کا انسپکشن جج تعینات کر دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم لاہور سمیت تمام اضلاع کی انسپکشن جج ہونگی، جسٹس عابد عزیز شیخ راولپنڈی جبکہ جسٹس صداقت علی خان سرگودھا، جسٹس شہباز رضوی گوجرانولہ، جسٹس فیصل زمان ملتان، جسٹس مسعود عابد نقوی فیصل آباد ، جسٹس مرزا وقاص رئوف ساہیوال، جسٹس چوہدری محمد اقبال شیخوپورہ اور جھنگ، جسٹس شہرام سرور بہاولپور اور اوکاڑہ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی بہاولنگر، جسٹس اسجد جاوید گھرال اٹک اور جسٹس طارق سلیم شیخ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جسٹس جواد حسن منڈی بہائوالدین ، جسٹس مزمل اختر شبیر خانیوال، جسٹس فاروق حیدر قصور اور جہلم، جسٹس وحید خان خافظ آباد اور ننکانہ صاحب، جسٹس رسال حسن نارروال اور جسٹس عاصم حفیظ پاکپتن، جسٹس صادق محمد رحیم یار خان، جسٹس احمد ندیم ارشد بھکر، میانوالی، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ ، جسٹس طارق ندیم لودھراں، جسٹس امجد رفیق راجن پور، جسٹس عابد حسین چٹھہ چکوال اور خوشاب، جسٹس انوار حسن وہاڑی، جسٹس علی ضیاء باجوہ گجرات اورجسٹس سلطان تنویر احمد سیالکوٹ کے انسپکشن جج ہوں گے۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے انتظامی معاملات کے حوالے سے 34 مختلف کمیٹاں تشکیل دے دیں۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم سپریم کورٹ کے وکلاء کے فٹنس سرٹیفیکٹ اور انرولمنٹ کمیٹی کی سرابرہی کریں گی۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس صداقت علی خان ہوں گے، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس محمد وحید خان ججز میڈیکل الائونس کمیٹی میں شامل ہونگے، جسٹس فیصل زمان خان ڈسٹرکٹ ججز کے محکمہ امتخانات کمیٹی  کی سرابرہی کریں گے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس سلطان تنویر ہوں گے۔ بار اینڈ بنچ کوآرڈی نیشن کمیٹی کی سربراہی جسٹس صداقت علی خان کریں گے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں جسٹس شہباز رضوی، جسٹس صادق محمد خرم شامل ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی کمیٹی کی سرابرہی جسٹس شہرام سرور چوہدری کریں گے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس فاروق حیدر شامل ہوں گے۔ لاہور ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈر کمیٹی کی سربراہی جسٹس شمس محمود مرزا کریں گے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس انوار حسین شامل ہوں گے۔

مزیدخبریں