اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں طلبی کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ ہڑتال کے باعث عدالت کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کرے۔
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
Apr 27, 2025