پشاور:شادی  میں جانے والی گاڑی پر فائرنگ، 7 افراد قتل 

Apr 27, 2025

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) نامعلوم افراد نے شادی کی تقریب میں شرکت کرکے جانے والے افراد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ خیبر پی کے کے دارالحکومت میں رنگ روڈ جمیل چوک کے قریب کی گئی۔ پشاور پولیس نے بتایا کہ شادی سے باہر نکلنے کے بعد گاڑی کونشانہ بنایا گیا فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد سات ہوگئی۔ 

مزیدخبریں