بھارتی آبی جارحیت کیخلاف مرکزی مسلم لیگ کاکئی شہروں میں احتجاج

Apr 27, 2025

لاہور(نوائے وقت رپورٹ )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بھارتی آبی جارحیت ، مودی نے پانی چھوڑ کر جنگ کا آغاز کر دیا، قوم متحد و بیدار ہے،مودی سرکار ہوش کے ناخن لے،بھارتی آبی حملے کا منہ توڑ جواب ملے گا،  پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان اقوام متحدہ ، او آئی سی کا  فوری اجلاس بلا کر بھارتی اقدامات سے عالمی دنیا کو آگاہ کرے‘پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھارتی آبی جارحیت کیخلاف،پروپیگنڈے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، لاہور،گجرات‘ٹوبہ‘ڈیرہ غازی خان‘بہاولنگر‘چیچہ وطنی‘ساہیوال‘پاکپتن‘لیہ‘عارف والا‘خانیوال‘واربرٹن ننکانہ‘ اوکاڑہ‘ دیپالپور‘بہاولپور‘حافظ آباد ‘سرگودھاسمیت دیگر شہروں میں احتجاج کیا گیا، شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور مودی سرکار کے خلاف بینرز ،پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،لاہور میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی جس میں شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

مزیدخبریں