نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) بھارت میں بھی جنگ کے خلاف آوازیں بلند ہونے لگیں۔ بی جے پی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کرناٹک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو جنگ کے حق میں نہیں ۔ عام آدمی پارٹی حکومت اور فوج پر برس پڑی۔ وزیراعلیٰ کرناٹک نے کہا تھا کہ پہلگام حملہ سکیورٹی کی ناکامی ہے۔ پاکستان کے ساتھ جنگ کے حق میں نہیں ہوں، عام آدمی پارٹی کے رہنما بھردواج نے کہا دہشت گرد سرحد سے 200 کلو میٹر اندر آ گئے۔ بھارتی فورسز اور خفیہ ایجنسیاں کہاں تھیں؟ بھارتی فوج حملہ کیوں نہ روک سکی؟ مودی کے اقدامات سے بھارت کا ہی نقصان ہو گا۔ ادھر نیشلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شردوپواے نے مودی کو خبردار کیا پاکستان خاموش نہیں بیٹھے گا ‘ ہر اقدام کا بھرپور جواب دے گا۔
پہلگام حملہ سکیورٹی ناکامی‘ پاکستان سے جنگ کے حق میں نہیں: وزیراعلیٰ کرناٹک
Apr 27, 2025