پولیو مہم ‘ہیلتھ ورکرز کی سکیورٹی کیلئے2176پولیس اہلکار تعینات 

Apr 27, 2025

لاہور (نامہ نگار)لاہور پولیس نے صوبائی دارالحکومت میں جاری سات روزہ پولیو مہم کے دوران ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جامع سکیو رٹی پلان ترتیب دیاگیا جس کے مطابق مہم کے چھٹے روز بھی 2176پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمدیقینی بنانے کیلئے تمام ڈویژنل سپروائزری افسران فیلڈ میں موجود رہے جبکہ 84 تھانوں اور چوکیوں کی گاڑیوں سمیت ڈولفن و پی آر یو کی ٹیمیں بھی گشت پر مامورر ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ پولیس جوان پولیو ٹیموں کیساتھ گھر گھر دستک دے کر مہم میں حصہ ڈال رہے ہیں۔انکاری والدین کوقائل کرنے میں علاقہ پولیس انچارج اپنے روابط استعمال کررہے ہیں۔ 

مزیدخبریں