حافظ آباد: میڈیکل سٹور مالکان کی ہڑتال سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا

Apr 27, 2025

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) جماعت اسلامی کے کال پر گذشتہ روزشہر بھر کے میڈیکل سٹوروں کے مالکان نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لئے ہڑتال کی جس کی وجہ سے مریضوںکو ادویات کے حصول میں پریشانی کا سامنا رہا۔دوسری جانب شہر کے کئی بازاروں اور مارکیٹوں میں بھی اکا دکا دوکانیں بند رہیں۔جبکہ شہرمیں تمام کاروبار معمول کے مطابق چلتارہا۔

مزیدخبریں