لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے18 ججوںکو پنجاب کی 20سے زائد یونیورسٹیوںکے ممبر سینڈیکیٹ ، بورڈ آف گورنرز اور بورڈ آف ٹرسٹیز مقرر کر دیا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم پنجاب یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کے ممبر مقرر،جسٹس عابد عزیر شیخ یونیورسٹی آف ایجو کیشن ، جسٹس صداقت علی خان پیر مہر علی شاہ ایگریکلچر یونیورسٹی روالپنڈی ،جسٹس شمس محمود مرزا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ،جسٹس شہباز علی رضوی بہائولدین زکریایونیورسٹی ،جسٹس فیصل زمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ، جسٹس شہرام سرور چوہدری ، جسٹس مسٹر عابد مسعود نقوی کو یونیورسٹی آف لاء کالج ،جسٹس شہرام سرور چوہدری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی،جسٹس جواد احسن کو کنئیرڈ کالج فارویمن ،جسٹس طارق ندیم محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان ،جسٹس عابد حسین چٹھا یونیورسٹی آف انجئیرنگ ٹیکنالوجی ٹیکسلا ،جسٹس علی ضیا باجوہ یونیوسٹی ایگری کلچر فیصل آباد،جسٹس عبہرگل لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ،جسٹس محمد وحید خان کو فاطمہ جناح وومین یونیورسٹی روالپنڈی کے سینڈیکیٹ ممبر مقرر کردیا گیا۔جسٹس شاہد کریم لمز یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹی مقرر،جسٹس چوہدری اقبال اور جسٹس رسال حسین سید ڈیپارٹمنٹ آف لاء گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ممبرز بورڈ آف سٹڈیز مقرر،جسٹس فاروق حیدر یونیورسٹی اف انجئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور فائونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے بورڈ آف گورنر جبکہ جسٹس عاصم حفیظ نیشنل کالج آف ارٹ کے ممبر بورڈ اف گورنر مقرر کردیئے گئے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم پنجاب یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ ممبر مقرر
Apr 27, 2025