ملزموں کا دکاندار پر حملہ ‘پسٹل سے انگلی‘دانت توڑ دیئے ‘اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل 

Apr 27, 2025

لاہور(نامہ نگار) ہڈیارہ کے گاؤں نروڑ کے رہائشی دکاندار امانت علی نے اعلی پولیس حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نروڑ گاؤں میں اس کی چائے کی دکان ہے۔دکان پر اسلحہ سے مسلح ہو کر ملزماں شہروز اور اسد آئے اورحملہ کردیا ۔ پسٹل کے بٹ مار کر میری انگلی اور ایک دانت بھی توڑ دیا ہے۔ملزمان نے قتل کی دھمکیاں دیں کہ تم نے دکان کھولی تو تمھیں جان سے ماردیں گے۔ میں نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانے میں درخواست دیدی ہے۔آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل ہے کہ انصاف دلایا جائے۔ملزموں کوفوری گرفتار کیا جائے اور مجھے جان کا تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں