لاہور (کامرس رپورٹر) اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد نے کہا ہے کی سندھ ہڑتال کیوجہ سے سکھر میں ایکسپورٹ کے ہزاروں کنٹینرز پھنس گئے۔ ایکسپورٹ سہولت سکیم سے فائدہ نہیں اٹھا رہے، ایسے حالات میں ایکسپورٹ ہدف پورا نہیں ہو گا۔ وزیراعظم کو نوٹس لینا چاہئے وگرنہ مزید ملیں بند ہو جائیں گی۔ اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد، چیئرمین نارتھ زون اسد شفیع نے ایکسپوٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ کامران ارشد نے کہا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔ بلاول بھٹو اور وزیراعظم کی ملاقات ہڑتال ختم نہیں کر سکی۔ کامران ارشد نے کہا کہ 120 سپننگ ملز اور جیننگ کی 100 ملیں بند ہو چکی ہیں۔ نارتھ زون چیئرمین اسد شفیع نے کہا کہ آپ کا بزنس مین پالیٹیکس اور دیگر مسائل میں پس رہا ہے۔
سندھ میں ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال سے اربوں روپے کا نقصان ہو گا: چیئرمین اپٹما
Apr 27, 2025