شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) انجمن آرائیاں ضلع شیخوپورہ کے صدر میاں مقبول احمد نے کہاہے کہ پاک فوج ہماری شان سلامتی کی ضامن ہے بھارت ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے ہٹانے کیلئے پاکستان پر جھوٹی اور بے بنیاد الزام تراشی کر رہا ہے پاکستان کے باشعور عوام بھارت کی تمام چرا دستیوں سے آگاہ ہے ہماری مسلح افواج بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے پاکستان کی قوم پاک فوج کی مکمل پشت پر کھڑی ہے تمام سیاسی مذہبی اختلافات بھلا کر ملکی بقا کیلئے پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر کھڑی ہے بھارت بر صغیر میں امن سے کھلواڑ کر رہا ہے اور دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیلا جارہا ہے ۔
بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کر رہا ہے: مقبول احمد
Apr 27, 2025