\امیر جماعت اسلامی راجہ جنگ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی 

Apr 27, 2025

راجہ جنگ (نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی اور بطور احتجاج تمام کاروباری مراکز بند رہے۔ امیر جماعت اسلامی راجہ جنگ کی قیادت میں ریلی نے پریس کلب کے سامنے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔ مظاہرے میں چیئرمین انجمن تاجران راجہ جنگ چوہدری انور خان ، ندیم اختر خاں صدر جے آئی یوتھ ، مزمل بھٹی نائب صدر میڈیکل ایسوسی ایشن ، سردار ذوالفقار بیگوگا اور ممبران پریس کلب سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔

مزیدخبریں