قصور (نمائندہ نوائے وقت)ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔بنگلہ کمبوواں قصور کا رہائشی بشیردیپالپور روڈ فتح پور کے قریب روڈ کراس کرتے گاڑی میں زد میں آ کر جان کی بازی ہار گیا،ریسکیو عملے نے نعش کو بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا۔ تھانہ صدر پھولنگر کی حدود میں 26/25 سالہ جنید موٹر سائیکل پر لاہور سے اوکاڑہ جارہا تھا کہ دینا ناتھ کے قریب گاڑی نے ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں جنید زخمو ں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
قصور: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے
Apr 27, 2025