پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے ہرارے سپورٹس کلب میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو تین ٹی -20 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔ گرین شرٹس نے پہلے ٹی -20 میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے گرین شرٹس کو 19 رنز سے مات دی ، اس کے بعد فیصلہ کن تیسرے اور آخری ٹی -20 میچ میں گرین شرٹس نے زمبابوے کو 24 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے ہرا دیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے 3 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔ دورہ میں شامل تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے ۔ میزبان ٹیم سین ولیمز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024