سعودی وزارت حج و عمرہ نے بچوں کو نماز یا عمرہ کیلئے مسجدالحرام نہ لانےکی ہدایت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ ممنوعہ گاڑیوں سے مسجد الحرام کے آس پاس کے علاقے میں بھی جانا منع ہے۔عمرہ، نماز کے اجازت نامے 18 سے 70 برس تک والے افراد کو جاری کیے جا رہے ہیں۔اجازت نامے ان افراد کو بھی جاری ہوں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یاب افراد بھی اجازت نامے کے اہل ہوں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024