35 خواتین سے بیک وقت تحائف بٹورنے والا عاشق
ٹوکیو: جاپانی پولیس نے گزشتہ دنوں ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو ایک ہی وقت میں 35 الگ الگ خواتین سے عشق لڑا کر قیمتی تحفے بٹور رہا تھا۔ کنسائی کا 39 سالہ رہائشی تاکاشی میاگی پچھلے دو سال سے خواتین کو اپنی محبت کے جال میں پھنسا کر ان سے قیمتی تحفے تحائف اینٹھ رہا تھا۔مبینہ طور پر اس نے اپنی کارروائیوں سلسلہ تب شروع کیا جب وہ غسل خانے اور شاور سے متعلق مصنوعات بنانے والی ایک کمپنی کی مختلف چیزیں گھر گھر جا کر فروخت کیا کرتا تھا تاکاشی میاگی نے خاص طور پر ادھیڑ عمر خواتین کو دوست بنانا شروع کیا تھا۔جن میں سے بیشتر یا تو غیر شادی شدہ تھیں یا پھر اْن کی ازدواجی زندگی میں کڑواہٹ گھلی ہوئی تھی۔تاکاشی میاگی نے ان میں سے ہر خاتون کو یقین دلایا کہ وہ اس سے پوری طرح مخلص اور سچا دوست ہے۔ان خواتین کی عمریں 40 سے 47 سال تک بتائی گئی ہیں جبکہ جاپانی پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی تعداد کم از کم 35 ہے۔