ٹیکسٹ بورڈ کو خط لکھنے کا معاملہ‘تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے:چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ
لاہور (نامہ نگار)چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا ہے کہ محکمہ انسانی حقوق پنجاب نے صوبائی ٹیکسٹ بورڈ کوخط لکھ کر مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی۔گورنر پنجاب اور متحدہ علماء بورڈکے خط کو مسترد کرنے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب فوری طور پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کریں۔کمیٹی میں علماء اور تمام مذاہب کے نمائندے شامل کیے جائیں۔سیکرٹری انسانی حقوق کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔انہوںنے کہا کہ ہم مذاہب کے درمیان رواداری پر کام کر رہے ہیں۔مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں دور ہونی چاہئیں۔تین سال سے انٹرفیتھ ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نہیں ہوسکی۔انٹرفیتھ ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو کی جائے اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔