طلبا کے پہلے بیچ کی 11 مئی سے کیمپس واپسی کے ساتھ ہی چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی میں کالجز اور یونیورسٹیاں جزوی طور پر کھل جائیں گی۔ چھونگ چھنگ کے میونسپل تعلیمی کمیشن کے ڈائریکٹر تنگ چھن چھوان نے کہا ہے کہ سینئرز ، میڈیکل کالجز کے طلبا اور میڈیسن سے متعلق لازمی مضامین پڑھنے والے طلبا کا وہ پہلا بیچ ہوگا جو کیمپس واپس لوٹیں گے۔تنگ نے کہا کہ یونیورسٹی کے دیگر طلبا کے بارے میں توقع ہے کہ مئی کے اختتام تک ان کی کلاسز میں واپسی انہوں نے کہا کہ طلبا اور فیکلٹی ارکان جن کا تعلق وائرس سے شدید متاثرہ علاقوں سے ہے وہ سکول واپس آنے کے بعد 14 دن کے قرنطینہ اور دیگر متعلقہ ٹیسٹ سے گزریں تمام یونیورسٹیوں اور کالجز کےلئے لازمی قراردیا گیا ہے کہ وہ بند ماحول میں کیمپس کے انتظامات یقینی مشرقی چین کےفوجیان صوبہ میں جہاں پر سینئرہائی سکولوں اور جونیئرز سکولوں کی سینئرز کلاسز کا آغاز ہوچکا ہے ، 6 مئی سے سینئر طلبا کیلئے ووکیشنل سکولز اور یونیورسٹیا ں دو بارہ کھل جائیں گی، جبکہ تمام پرائمری اور ہائی سکول طلبا ،سوائے پرائمری سکولوں کے پہلے اور دوسرے گریڈ کے طلبا کے لئے 11 مئی سے کلاسز کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔ یہ بات صوبائی محکمہ تعلیم کے سربراہ لِن ہی پھِنگ نے بتائی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024