عمران صاحب ، وزراء اور حکومتی ترجمان اپنی ترجیحات درست کریں ،سیاست کا نہیں عوام کی زندگی بچانے کا وقت ہے:مریم اورنگزیب
اسلام آباد:ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت شہباز شریف کی بجائے عوام کی فکر کرے۔شہباز شریف کی گردان کرنے سے بہتر ہے ڈاکٹرز، طبی عملے کو حفاظتی سامان پہنچائیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران صاحب ، وزراء اور حکومتی ترجمان اپنی ترجیحات درست کریں۔سیاست کا نہیں عوام کی زندگی بچانے کا وقت ہے،عمران صاحب ،حکومتی وزراء اور ترجمان سے گزارش ہے کورونا کے وبا سے لڑنے پہ توجہ دیں ،عوام کو روٹی راشن ، دہاڑی دار اور مزدور کو ریلیف دینے پہ غور کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت شہباز شریف کی بجائے عوام کی فکر کرے۔شہباز شریف کی گردان کرنے سے بہتر ہے ڈاکٹرز،طبی عملے کو حفاظتی سامان پہنچائیں۔