لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے کی۔شہباز شریف کی جانب سے نواز ایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کروائی جبکہ نیب کی جانب سے دو گواہوں کو شہادتوں کے لیے پیش کیا گیا تاہم زیر حراست ملزم احد چیمہ کی پیش نہ ہونے کے باعث گواہوں کے بیانات قلمبند نہ کیے جا سکےجس پر عدالت نے سماعت 4 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس میں نیب حکام کی جانب سے ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے اورعدالت نے تاحال آشیانہ کیس میں 8 گواہوں کے بیانات قلمبند کر رکھے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024