اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران سحروافطار کے اوقات میں روزہ داروں کیلئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ ملک کے 99 فیصد فیڈرز فعال ہیں اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران سحروافطار کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔
وزیرِ مملکت برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک کے 99.80 فیصد فیڈرز کو سحروافطار کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے فعال کیا گیا تاکہ روزہ دار بغیر کسی پریشانی کے روزے رکھ سکیں۔