حکومت کا لاک ڈائون کے دوراناعلان ’’مساجد کھلی رہیں گی نمازیوں کی تعداد دو سے پانچ تک محدود، نمازی نماز جمعہ گھروں پر ادا کریں‘‘ نمازیوں کے نقطہ نظر سے مایوس کن ہے۔ نماز جمعہ صرف مساجد میں ادا کی جا سکتی ہے۔ گھروں میں تو نماز ظہر پڑھی جا سکے گی۔ اس کا بہترین حل نمازیوں کو تھرمل میٹر سے چیک کر کے مساجد میں داخلہ کی اجازت دینا ہے۔ اللہ بھی راضی بندے (نمازی) بھی راضی ۔ اس عمل سے کرونا سے متاثرین کی نشاندہی بھی ہو سکے گی۔ کرونا عذاب الٰہی ہے۔ اس سے لڑنا ، مقابلہ کرنا، قابو پانا انسان کے بس میں نہیں۔ واحد علاج رجوع الی اللہ ہے۔ اب کُن فیکون سے توبہ استفسار کے ذریعہ اس سے فضل و کرم کی التجا کرناہے۔ تھرمل میٹر کی فراہمی مساجد کی انتظامیہ کے ذمہ ہو گی۔ (محمداکبر۔ ماڈل ٹائون لاہور)
"حادثہ ایک دَم نہیں ہوتا"۔
May 10, 2024