روات پولیس کے سب انسپکٹر عروش پر پچاس ہزار روپے رشوت لینے کا الزام
کلر سیداں (نامہ نگار)روات پولیس کے سب ا نسپکٹر عروش پر پچاس ہزار روپے رشوت لینے کا الزا م، ساگری کے ایک رہائشی نے پولیس آفیسر کیخلاف سی پی او راولپنڈی کو درخواست جمع کروا دی۔سلطا ن اخمت سکنہ ساگری نے درخواست میں تحریر کیا ہے کہ موضع پڑی نکہ میں سائل کی ملکیتی زمین ہے جس پرسائل مٹی کی بھرائی کر رہا تھا اور پتھر توڑ رہا تھا تا کہ وہاں پر مکان تعمیر کر سکوں۔اس دوران وہاں پر روات پولیس کے اہکار آگئے اور انہوں نے کہا کہ تمہارے پاس بارود ہے اور بعد ازاں میرے بھائی شکیل احمد اور وہاں پر کام کرنے والے سات مزدوروں کو تھانے لے گئے جبکہ انہیں چھڑانے کیلئے میں بھی تھانے پہنچ گیا جس پر پولیس آفیسر نے افراد کو چھوڑ نے کے بدلے دس لاکھ روپے کی رشوت طلب کی اور بعد ازاں دو افراد شکیل احمد اور محمد فاروق کو چھوڑ نے کیلئے ایک لاکھ روپے مانگے اور پچاس ہزار روپے وصول کر کے میرے بھائی شکیل اور محمد فاروق کو تھانے سے جانے دیا۔ ادھر تھانہ روات کے سب انسپکٹر عروش نے رشوت وصول کرنے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ اگر الزام ثابت ہو جائے تو ہر سزا بھگتنے کو تیار ہوں۔