پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروسز میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے جارہے ہیں، فضائی میزبانوں کے بعد کپتانوں کے بھی تبادلے کر دیئے گئے. ترجمان کا کہنا ہے اسلام آباد سے پروازیں زیادہ ہیں، جس پر کپتانوں کی کمی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحات کاعمل جاری ہے اور غیر ضروری اخراجات کنٹرول کرنے کے لئے فلائٹ آپریشن میں اکھاڑ پچھاڑ کی جارہی ہیں۔کراچی سے تعلق رکھنے والے31 سے زائد پائلٹس کا تبادلہ کیا گیا، کپتانوں کے دوسرے اسٹیشنزپر فلائنگ ڈیوٹی کرنے سے اخراجات زیادہ تھے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کپتانوں کے ضرورت کے مطابق تبادلے کیے گئے ، لاہور، اسلام آباد سے پروازیں زیادہ ہیں ، جس پرکپتانوں کی کمی ہے۔یاد رہے قومی ائیر لائن پہلے 85 سے زائد فضائی میزبانوں کا کراچی سے اسلام آباد ٹرانسفر کرچکی ہےجن میں 60 سے زیادہ خواتین شامل تھیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024