صوبائی اسمبلی کا حلف نہیں لوں گا، تحریک انصاف خود کو مقبول جماعت کہتی ہے تو الیکشن کرا کر دیکھ لے:چوہدری نثار علی خان
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا عمران خان کیساتھ ہوتاتوانہیں متحدہونےکامشورہ دیتا، حلف نہیں لوں گامیرےساتھ قومی اسمبلی میں دھوکاہواہے،تحریک انصاف اگرمقبول جماعت ہےتوالیکشن کراکردیکھ لے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا اقتدارکی خواہش نہیں اب روزہ رکھاہواہے، آپ یقین کریں جب افطاری ہوگی تومزہ آئےگا، عمران خان دوسروں پرتنقیدکرتےتھےخود ریکارڈ قرضےلیے۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا حالات بدترین نظرآرہےہیں، پہلے 100ڈالرسےجوملتاتھااب150ڈالر میں نہیں ملتا، مہنگائی کیسےرکےگی کوئی فارمولا نہیں ہے، بڑی بیماری کا علاج ڈسپرین سےکرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا معاشی اورسماجی حالات سنگین ہیں اسمبلی میں جھگڑامعمول بن چکا، ،معاشی حالات سنگین ہیں اسمبلی میں جھگڑامعمول بن چکا، عمران خان کیساتھ ہوتاتوانہیں متحدہونےکامشورہ دیتا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات دشمنوں کی مددکرنےکےمترادف ہیں، اکتوبراورنومبرپھردسمبرمیں جو مہنگائی ہوگی وہ خطرناک ہوگی۔
چوہدری نثار نے کہا شاہدخاقان میرےپاس آئےدرخواست کی حلف لےلیں، حلف نہیں لوں گامیرےساتھ قومی اسمبلی میں دھوکاہواہے، موجودہ حکومت بلدیاتی الیکشن کراہی نہیں سکتی۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انتظامی یونٹ کومسخ کرنےکی کوشش کی گئی ہے، ضلع کونسل کوسرےسےہی غائب کردیاگیاقانون پراحتجاج کروں گا، طوفان ہمارے سر پر ہے اور ہم باربی کیوکی تیاری میں لگےہیں۔
بہت سےلوگ عدالتوں کارخ کریں گے، تحریک انصاف اگرمقبول جماعت ہےتوالیکشن کراکردیکھ لے، نتائج نکال لیں دودھ کادودھ پانی کاپانی ہوجائے گا۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کل تک عمراں خان صاحب دوسری پارٹیوں پر تنقید کرتے تھے انہوں نے چند ماہ میں ریکارڈ قرضے لے لیے، معاشرہ تنزلی کا شکار ہے یہاں سب بکتے ہیں اور بک رہے ہیں، عوام چہرے بدلنے والوں کو قبول کرتے ہیں، حلال اور حرام کی تمیز ختم ہوگئی ہے، میرے والد کہا کرتے تھے کہ ہمارے دور میں برے لوگ انگلیوں پر گنے جاتے تھے اب اچھے لوگ انگلیوں پر گنے جاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر گاوں میں میری خدمت کے نشان ہیں، مخالفین ایک گلی نہ بنوا سکے۔ بلدیاتی الیکشن کے دوران گلی گلی محلے محلے آپ کے ساتھ ہوں گا۔