وزیر اعظم عمران خان کی اپنے ایتھوپیا کے ہم منصب سے دوسری بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ملاقات
وزیر اعظم عمران خان نے ایتھوپیا کے اپنے ہم منصب سے دوسری بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں وزرائے اعظم دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کا خواہش مند ہے۔وزیراعظم نے تجویز دی کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی ، تجارتی ، کمرشل اور عوامی سطح پر رابطو ںکو مزید مستحکم بنایا جائے۔ دونوں اطراف میں اعلیٰ سطح پر باقاعدگی کے ساتھ رابطوں پر اتفاق کیا گیا۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی شرکت پر روشنی ڈالتے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افریقہ میں امن اور سلامتی کے مشن کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔