بھکر: خاتون نے 3بچوں کو جنم دیدیا
بھکر (نامہ نگار) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلورکوٹ میں ایک عورت نے تین بچوں کو جنم دیا۔ دو بیٹے اور ایک بیٹی کو ایک ساتھ جنم دیا۔ تینوں بچے صحت مند اور تندرست ہیں۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کلیم انور شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ تحصیل کلورکوٹ کی رہائشی خاتون کوثر زوجہ تجمل حسین نے بیک وقت تین بچے کو جنم دیا جوکہ صحت مند اور تندرست ہیں خاتون نے دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔