نیوزی لینڈ نے دنیا کو نفرت کا مقابلہ محبت سے کرنے کی راہ دکھائی: شہزادہ ولیم کرائسٹ چرچ میں مساجد کا دورہ
کرائسٹ چرچ (نیٹ نیوز) برطانوی شہزادے ولیم نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہمراہ کرائسٹ چرچ کی مساجد کا دورہ کیا جہاں 15 مارچ کو سفید فام دہشت گرد نے فائرنگ کرکے 50 افراد کو قتل کیا تھا۔ شہزادہ ولیم نے زخمیوں سے ملاقات کی اورکہا کہ نیوزی لینڈ نے دنیا کو راہ دکھائی ہے کہ کس طرح نفرت کا مقابلہ محبت سے کیا جانا چاہئے۔