پاکستان سپورٹس بورڈ نے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کو سالانہ گرانٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کو کہا ہے کہ ان کی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں سرپلس بیلنس ہے جس کو خرچ کرنے تک نئی گرانٹ جاری نہیں کی جا سکتی ہے جبکہ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کو واضح کیا گیا ہے کہ رائفل ایسوسی ایشن ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جس نے ملک میں شوٹنگ کے کھیل کی پروموشن کے لیے بہت زیادہ کام کیا ہے، جہاں پاکستان سپورٹد بورڈ کی جانب سے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کو سالانہ گرانٹ جاری کی جاتی ہے وہیں پر رائفل ایسوسی ایشن اپنی مدد آپ کے تحت سپانسر شپ کے ذریعے بھی فنڈز حاصل کرتی ہے۔ قانون میں ایسی کوئی شق موجود نہیں ہے کہ کوئی ایسوسی ایشن یا فیڈریشن پہلے اپنے اکاونٹ میں موجود گرانٹ کو سرنڈر یا ختم کرئے تو اسے اگلے مالی سال کے لیے گرانٹ جاری کی جائے گی۔ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان گذشتہ 8 سے 10 سالوں میں اپنی سالانہ آڈٹ رپورٹ پاکستان س پورٹس بورڈ کو جمع کراتا آ رہا ہے جس میں ہمیشہ ایسوسی ایشن کے اکاونٹ میں کوئی نہ کوئی رقم ضرور موجود ہوتی رہی ہے۔ حیران کن طور پر 2017-18ءکے لیے سالانہ گرانٹ جاری کرنے سے پہلے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کو خط کے ذریعے کہا گیا ہے کہ پہلے وہ اپنے اکاونٹ میں موجود فنڈز کو سرکاری خزانے میں سرنڈر کرئے پھر اسے سالانہ گرانٹ جاری کی جائے گی۔ رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے نام لکھے خط میں درخواست کی ہے کہ کہ وہ ایسوسی ایشن کے اکاونٹ میں موجود فنڈز کو سرنڈر کرانے کی بجائے سالانہ گرانٹ جاری کرئے تاکہ مستقبل کی قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھا جا سکے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024