اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین نے ساتھ نہیں دیا اور توجہ اور خاموشی سے بجٹ تقریر سنتے رہے ۔ کراچی کیلئے خصوصی پیکج کے اعلان پر ایم کیوایم پاکستان کے ارکان انتہائی خوش دکھائی دیئے۔ غیر منتخب وزیر خزانہ کی طرف سے بجٹ پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تو پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اراکین احتجاجاًواک آئوٹ کرگئے ۔ ایم کیوایم نے ساتھ نہیں دیا، اسی طرح فاٹا کے اراکین بھی ایوان میں موجود رہے اور توجہ سے مفتاح اسماعیل کی بجٹ تقریر سنتے رہے ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024