میجر شبیر شریف شہید کا75 واں یوم ولادت کل منایا جائے گا

Apr 27, 2018 | 17:15

ویب ڈیسک

  نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر شبیر شریف شہید کا75 واںیوم ولادت کل28 اپریل بروزہفتہ کونہایت ہی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں تقریبات انعقادپذیر ہوں گی۔ میجر شبیر شریف شہید28 اپریل1943 کو ضلع گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پید اہوئے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول میں تربیت حاصل کرنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے میانی صاحب قبرستان میں مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اورفاتحہ خوانی کی تقریب انعقاد پذیر ہوگی ۔انہوں نے 1971ء کی جنگ میں ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر6 دسمبرکو جام شہادت نوش کیا ۔

مزیدخبریں