پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کمانڈر متحدہ عرب امارات بحریہ سے ملاقات کی ، باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچے ہیں جہاں انہوں نے کمانڈر متحدہ عرب امارات بحریہ سے ملاقات کی ، اس موقع پر دونوں سربراہان نے دو طرفہ تعاون اور باہمی اشتراک کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ملکوں میں بالعموم اور بحری افواج میں بالخصوص باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024