کانگو اور ڈینگی کے شبہ میں 2 مریض نشتر ہسپتال داخل
ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں کانگو اور ڈینگی بخار کے شبہ میں 2 مریض لائے گئے ان میں 20 سالہ لقمان کا تعلق روہیلانوالی مظفر گڑھ جبکہ 40 سالہ امام بخش کا تعلق کوٹ چھٹہ ڈیرہ غازیخان سے ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق لقمان کو ڈینگی بخار جبکہ امام بخش کو کانگو بخار کے شبہ میں لایا گیا ہے اور دونوں مشتبہ مریضوں کا علاج اس وقت آئسویشن وارڈ میں جاری ہے مزیدبراں دونوں مریضوں کے خون کے نمونے ڈاکٹروں کے نشتر لیب کو بھجوا دئیے ہیں اور رزلٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔