تھانہ کپ اور لوہاری گیٹ کے علاقوں میں سرچ آپریشن‘ 6مشتبہ گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس و حساس اداروں نے تھانہ کپ اور لوہاری گیٹ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران 54گھروں کی تلاشی لی گئی اور 35 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔ آپریشن میں 6مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں سامان آتشبازی اور 16لٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔