کوٹ ادو: دیرینہ رنجش پر سابق داماد کی بیٹی پر کتا چھوڑ دیا‘ حالت تشویشناک
کوٹ ادو(خبر نگار)بیٹی کو طلاق دینے کی رنجش پر سابق سسر نے سابق داماد کی 3سالہ بیٹی پر کتا چھوڑ دیا،کتنے نے بچی کو شدید زخمی کردیا ،بچی تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل ،پولیس نے کتا مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی موضع شادیخان منڈا کے رہائشی محمد نواز چانڈیہ جس کی شادی خادم حسین چانڈیہ کی بیٹی کوثر سے ہوئی تھی جوکہ گھریلو جھگڑے پر نواز چانڈیہ نے عدالت کے ذریعے کوثرکو طلاق دیکر دوسری شادی کرلی تھی جس سے محمد نواز کی 5سالہ بیٹی نور فاطمہ تھی،بیٹی کو طلاق دینے پر خادم حسین چانڈیہ کومحمد نواز پر رنج تھا،گزشتہ روز نواز چانڈیہ کی دوسری بیوی سے بیٹی5سالہ نور فاطمہ نزدیکی مسجد سے قرآن پڑھ کر گھر جارہی تھی کہ راستہ میں خادم حسین چانڈیہ نے اپنے کتے کونورفاطمہ پر چھوڑ دیا اور ساتھ کھڑا ہوکر تماشہ دیکھتا رہا کتے نے بچی کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا،بچی کو تشویش ناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان داخل کرادیا گیا ہے پولیس کوٹ ادو نے متاثرہ بچی کے والد محمد نواز چانڈیہ کی مدعیت میں سابق سسر خادم چانڈیہ کے خلاف مقدمہ نمبر295/18زیر دفعہ 289درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔