الیکشن کے بعد ن لیگ کا نام و نشان ختم ہو جائیگا: شاہ محمود قریشی
ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے تقرر کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں اور (ن) لیگ سے بات چیت جاری ہے۔ ایسا نگران سیٹ اپ چاہتے ہیں جو الیکشن کا بروقت اور شفاف انتخاب کروانے کی اہلیت رکھتا ہو ۔ (ن) لیگ کی اکثریت نا اہل اور بیشتر اراکین کی تعلیمی اسناد جعلی ہیں ۔ ایسے لوگ حکومت کو کیسے چلا سکتے ہیں ۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ والو ںکو ابھی بھی ن لیگ سے توقع ہے تو انہیں ن لیگ نہیں چھوڑنی چاہئے تھی ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز این اے 156میں پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگز کے ورکرز کنونشن اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل ہی ن لیگ میں ٹوٹ پھوٹ واضح دکھائی دے رہی ہے۔ انتخابات کے بعد ن لیگ کا نام و نشان ختم ہو جائے گا۔ اچھی قیادت کا انتخاب صرف خواتین کی کر سکتی ہیں۔ خواتین کی بدولت ہی اس ملک میں بہتر قیادت کا انتخاب عمل میں لایا جاسکتا ہے۔ میں جو کچھ ہوں اور آج جس مقام پر ہوں ایک خاتون (اپنی والدہ ) کی تربیت کی بدولت ہوں انہوں نے کہا خواتین تحریک انصاف کا ہر اول دستہ ہیں اور تحریک انصاف خواتین کی اہمیت سے واقف ہے جو سیاسی جماعت شعور رکھتی ہے وہ خواتین کی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتی۔تقریب سے ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری ‘ رانا ندیم ‘ نبیلہ بٹ ‘ گلشن وڑائچ ‘ مسرت آراء ودیگر خواتین نے خطاب کیا۔ انہوں نے مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا اور 29اپریل لاہور جلسے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ملتان سے سپیشل رپورٹر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج خواجہ آصف کی وکٹ بھی گر گئی ہے،29 اپریل کے بعد مزید وکٹیں بھی گریں گی، حکومت کے پاس بجٹ پیش کرنے کا اخلاقی جواز نہیں ہے، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب صوبہ بنائے گی ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ کے اراکین نے الگ صوبہ کی مخالفت پر پارٹی چھوڑی، جنوبی پنجاب صوبے کے لیے حکومت سنجیدہ نہیں ہے، بہت بڑی تعداد میں لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، حکومت کو بجٹ کے ذریعے ترقیاتی اسیکمیں لانے کی اجازت نہیں دیں گے، نگران وزیر اعظم کے لیے کل خورشید شاہ سے ملاقات کروں گا۔