تعلیمی بورڈ ملتان میں یومیہ اجرت پر رکھے ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم
ملتان (سپیشل رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے تعلیمی بورڈملتان میں جونیئرکلرک سمیت دیگر اسامیوں پریومیہ اجرت ملازمین کومستقل کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں محمدعدنان سلیم سمیت 65 ملازمین نے درخواست دائرکی تھی کہ وہ تعلیمی بورڈملتان کے پریس سیکشن اوردیگرشعبوں میں 24 دسمبر2012 ء سے یومیہ اجرت پرفرائض سرانجام دے رہے ہیں اورہر89 روزبعدان کی ملازمت میں توسیع کاکنٹریکٹ لیٹرجاری کردیا جاتا ہے لیکن ان کومستقل نہیں کیاجارہاہے جس پرمتعلقہ حکام کومتعددمرتبہ درخواستیں بھی دیں لیکن ان کومستقل کرنے کاکوئی اقدام نہیں کیاجارہاہے جس پرعدالت نے قراردیاہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین سے اس طرح کاسلوک دراصل آئینی وبنیادی معاشرت سے انکارہے۔فاضل عدالت نے قراردیاکہ قبل ازیں راولپنڈی تعلیمی بورڈکے ایسے ملازمین کو بھی مستقل کئے جانے کاحکم دیاگیاتھا جس کے خلاف بورڈکی اپیل سپریم کورٹ سے بھی خارج ہوگئی تھی عدالت نے تعلیمی بورڈحکام کوفوری طورپرمذکورہ ملازمین کومستقلی کالیٹربھی جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔