زکریا یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافے کیخلاف پی ایس ایف آج احتجاج کریگی
ملتان(نمائندہ نوائے وقت ) پی ایس ایف زکریا یونیورسٹی فیسوں میں ممکنہ اضافے کے خلاف آج احتجاج کرے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فیسوں میں مجوزہ اضافے کے خلاف پی ایس ایف احتجاج کرے گی اور ریلی نکالے گی۔