خان گڑھ: گھاس کاٹتے ہوئے مشین میں کرنٹ آنے سے طالب علم جاں بحق
خان گڑھ (خبرنگار)بارھویں کلا س کا طالبعلم گھاس کاٹنے والی مشین میں کرنٹ آ جانے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔ یہ افسوس ناک واقعہ موضع گیرے وائن کے رہائشی سید تنویر شاہ کے 18سالہ بیٹے سید منہال شاہ کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب وہ جانوروں کے لیے ٹوکہ مشین پر بجلی نہ ہونے کے باعث ہاتھ سے مشین چلا رہا تھا کہ اچانک بجلی آگئی۔