اساتذہ کے انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں پر عمل درآمد روک دیا گیا
ملتان(نمائندہ نوائے وقت )محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب کی طرف سے کئے گئے اساتذہ (پی ایس ٹی، ایس ای ایس ای، ای ایس ٹی) کے تمام انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفرز پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ سیکرٹری ایجوکیشن سکولز کے حکم پر ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب فیض ترین کے دستخطوں سے انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفرز پر عملدرآمد روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ افواہ بھی سرگرم ہے کہ اساتذہ کے ہر قسم کے تبادلہ جات بھی منسوخ کر دئیے جائیں گے تاہم ابھی تک اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔