اداروں میں سیاسی مداخلت کے باعث ملک تباہی کے دہانے پر ہے : خالق قندیل
ملتان (نمائندہ خصوصی) مرکزی صدر آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن خالق قندیل انصاری نے کہا ہے کہ اداروں میں سیاسی مداخلت کے باعث ملک پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو عمر لودھی کے خلاف سیاسی محاذ آرائی سے محکمہ کو بہت زیادہ نقصان ہو گا وہ اپنے چارج سنبھالنے کے بعد سے ملتان سرکل کو بہترین پوزیشن پر لے آئے ہیں آج لائن لاسز اور ریکوری کی صورتحال تسلی بخش ہے۔ ان کے خلاف کارروائی سے ایسے حالات پیدا ہوں کہ محکمہ کو نجکاری کی طرف لے جانے والے سر اٹھائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن سپرنٹنڈنٹ انجینئرنگ ملتان سرکل کی بھرپور حمایت کریگی۔